6

Click here to load reader

25 medication 2010_urdu_web

Embed Size (px)

Citation preview

Page 1: 25 medication 2010_urdu_web

ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتال لوگوں کو اکثر انسولین سمیت دوسری ادویات دی جاتی ہیں تاکہ انہیں خون میں گلوکوز کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے۔ ان میں سے زیادہ تر ادویات گولیوں کی شکل میں ہیں تاہم کچھ ادویات انجیکشن

کے ذریعے دی جاتی ہیں۔ ان گولیوں اور انجیکشنوں کا مقصد یہ ہے کہ انہیں صحت بخش غذا اور باقاعدہ ورزش کے ساتھ ساتھ استعمال کیا جاۓ، یہ نہیں کہ صحت بخش غذا اور ورزش کو چھوڑ کر صرف ادویات پر انحصار کریں۔

ذیابیطس کی گولیاں منہ کے راستے لی جانے والی انسولین نہیں ہیں۔ ادویات کے ضمن میں حالیہ ترقی کے سبب انجیکشن کے ذریعے لی جانے والی سب ادویات بھی انسولین نہیں ہیں۔ کبھی کبھار ادویات کے ضمنی اثرات واقع ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ کو کوئی مسئلہ پیش آۓ تو اپنے ڈاکٹر یا فارماسسٹ )دوا فروش( سے بات کریں۔ بالعموم کوئی

متبادل دوائی مل جاتی ہے۔

ادویات کے گروہاس وقت آسٹریلیا میں خون میں گلوکوز کی سطح گھٹانے کیلئے گولیوں کے چھ گروہ اور انجیکشنوں کے دو گروہ

biguanides، sulphonylureas، thiazolidinediones :استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ان گولیوں کو یہ نام دیے جاتے ہیںglitazones)، meglitinides alpha glucosidase inhibitors )acarbose(( اور DPP-4 inhibitors۔ انجیکشن کے

ذریعے دی جانے والی ادویات کے دو گروہ incretin mimetics اور insulin ہیں۔

Biguanides )metformin(n 1۔کچھ برانڈز کے نام کیمیائی نام

Diabex, Diabex XR*, Diaformin, Diaformin XR*, Formet, Genepharm MetFoRMin metformin, Genrx metformin, Glucohexal, Glucohexal 1000,

*Glucomet, Glucophage, Metex XR*, Metforbell, Metformin XRBiguanides کے بارے میں یاد رکھنے کی باتیں

یہ ان طریقوں سے خون میں گلوکوز کی سطح گھٹاتی ہیں جگر جو ذخیرہ شدہ گلوکوز خارج کرتا ہے، اس کی مقدار گھٹا کر <آنتوں میں گلوکوز کا انجذاب سست کر کے <جسم کو انسولین کیلئے زیادہ حّساس بنانے میں مدد دے کر تاکہ آپ کے جسم کی انسولین بہتر کام کرنے لگے <

اس کے ضمنی اثرات میں متلی، دست اور منہ میں دھات کا سا ذائقہ شامل ہیں ضمنی اثرات کو کم کرنے کیلئے کھانے کے ساتھ یا کھانے کے بعد گولیاں لینی چاہیئں ضروری ہے کہ یہ ادویات کم ڈوز (مقدار( میں شروع کی جائیں اور آہستہ آہستہ ڈوز بڑھائی جاۓ دیکھا گیا ہے کہ Metformin کی وجہ سے ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتال افراد میں اموات کی مجموعی شرح کم ہوئی ہے،

اس اثر سے بھی بڑھ کر جو گلوکوز ٹیسٹ کے نتائج پر ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے اکثر Metformin کو ٹائپ 2 ذیابیطس پر قابو رکھنے کیلئے اوّلین انتخاب سمجھا جاتا ہے۔

ذیابیطس میں مبتال سب لوگوں کیلئے ضروری ہے کہ باقاعدگی سے اپنی گلوکوز کی سطح چیک کرتے رہیں۔ جب آپ ادویات لے رہے ہوں تو ممکن ہے آپ کیلئے گلوکوز کی سطح زیادہ کثرت سے چیک کرنا

ضروری ہو تاکہ آپ محفوظ رہیں اور یقینی بنا سکیں کہ دوا کا مطلوبہ اثر ہو رہا ہے

نظر ثانی شدہ اگست 2010 ذیابیطس سے متعلق ایک معلوماتی سلسلہ، Diabetes Australia کی سٹیٹ/ٹیریٹری تنظیموں کی طرف سے – کاپی رائٹ© 2010

عالجٹائپ 2 ذیابیطس کیلئے ادویات سے

* زیادہ دیر تک خارج ہونے والی سٹیٹ اور ٹیریٹری کی ذیابیطس تنظیموں کی جانب سے تعلیمی پروگراموں میں معاون

Medications for type 2 diabetes - Urdu

ذیابیطس کا تذکرہ نمبر 25 نظر ثانی شدہ اگست 2010

Page 2: 25 medication 2010_urdu_web

ٹائپ 2 ذیابیطس کیلئے ادویات سے عالج

Metformin بالعموم وزن نہیں بڑھاتی اور یہ وزن کم کرنے میں معاون ہو سکتی ہے۔ اسے اکثر ٹائپ 2 ذیابیطس کے ان مریضوں کیلئے ذیابیطس کی اوّلین گولی کے طور پر تجویز کیا جاتا ہے جن کا وزن زیادہ ہو۔

Metformin ان لوگوں کو استعمال نہیں کرنی چاہیئے جنہیں جگر، گردے یا دل کی شدید بیماری ہو۔ radio- کو چھوڑنا ضروری ہو سکتا ہے جن کیلئے Metformin آپریشن یا ایسے عالج/معائنہ جات سے پہلے

opaque نامی رنگین ماّدے کا انجیکشن لگانا پڑتا ہے جیسے دل کی رگوں کے اینجیوگرام کیلئے۔ ہمیشہ اپنے ڈاکٹر سے اس بارے میں پتہ کریں۔

یہ ادویات ان عورتوں کیلئے شاذونادر تجویز کی جاتی ہیں جو حاملہ ہوں یا دودھ پالتی ہوں۔ چونکہ ٹائپ 2 ذیابیطس بڑھتی جانے والی بیماری ہے، آپ کے ڈاکٹر کو وقت کے ساتھ ساتھ بتدریج ڈوز بڑھانے کی

ضرورت پڑ سکتی ہے۔Metformin کو Sulphonylurea گروہ کی گولیوں کے ساتھ مال کر استعمال کرنا ضروری ہو سکتا ہے۔ بذات خود Metformin ہائپو گالیسیمیا (خون میں گلوکوز کی کمی یا ‘ہائپو’( پیدا نہیں کرتی لیکن جب اسے کسی

Sulphonylurea دوا کے ساتھ مال کر استعمال کیا جاۓ تو یہ ہائپو گالیسیمیا کا باعث بن سکتی ہے۔

Sulphonylureas .2کچھ برانڈز کے نام کیمیائی نام

,Diamicron†, Diamicron MR*, Genrx gliclazide, Glyade GliclAziDe*Mellihexal, nidem, oziclide MR

Daonil, Glimel GlibenclAMiDeMelizide, Minidiab GliPiziDe

Amaryl, Aylide, Diapride, Dimirel, Glimepiride Sandoz GliMePiRiDeSulphonylureas کے بارے میں یاد رکھنے کی باتیں

یہ ادویات لبلبے کو زیادہ انسولین خارج کرنے کی تحریک دے کر خون میں گلوکوز کی سطح گھٹاتی ہیں۔ ان ادویات کے نتیجے میں ہائپو گالیسیمیا ہو سکتا ہے۔ اپنے ڈاکٹر یا ڈائبیٹیز ایجوکیٹر (ذیابیطس کے سلسلے میں

معلومات دینے واال طبی کارکن( سے اس بارے میں ضرور بات کریں اور ہائپو گالیسیمیا اور ذیابیطس کے عنوان سے معلوماتی پرچہ مالحظہ کریں۔

کھانا کھانے سے عین پہلے گولیاں لینی چاہیئں۔ اگر آپ دن بھر کے دوران باقاعدگی سے طے شدہ اوقات پر کھانا (اور اگر دوسری ہلکی پھلکی چیزیں کھانے کا مشورہ دیا گیا ہو تو وہ بھی( کھاتے رہیں تو ہائپو گالیسیمیا کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

ضمنی اثرات میں وزن بڑھنا اور بہت کم کیسوں میں جلد پر سرخی/دانے، پیٹ کی خرابی اور یرقان شامل ہیں۔ یہ ادویات ان عورتوں کو نہیں لینی چاہیئں جو حاملہ ہوں یا دودھ پالتی ہوں۔ چونکہ ٹائپ 2 ذیابیطس بڑھتی جانے والی بیماری ہے، آپ کے ڈاکٹر کو وقت کے ساتھ ساتھ بتدریج ڈوز بڑھانے کی

ضرورت پڑ سکتی ہے۔Sulphonylureas کو Metformin گولیوں کے ساتھ مال کر استعمال کرنا ضروری ہو سکتا ہے۔

Thiazolidinediones )glitazones(s .3برانڈ کا نام کیمیائی نام Avandia RoSiGlitAzone

Actos PioGlitAzone)Thiazolidinediones )glitazones کے بارے میں یاد رکھنے کی باتیں s

یہ ادویات خون میں گلوکوز کی سطح گھٹانے میں اس طرح مدد کرتی ہیں کہ آپ کے جسم میں بننے والی انسولین کا اثر بڑھاتی ہیں بالخصوص پٹھوں اور چربی والے خلیات میں یعنی: یہ انسولین کے خالف مدافعت کی اصالح کرتی ہیں۔

ان کا اثر دیر سے ہوتا ہے یعنی اثر شروع ہونے میں کچھ دنوں سے لے کر کچھ ہفتے لگ جاتے ہیں اور مکّمل اثر ہونے میں ایک سے دو مہینے لگتے ہیں۔

یہ ادویات ذیابیطس کیلئے بعض دوسری گولیوں کے ساتھ مال کر استعمال کرنے پر اچھا اثر کرتی ہیں۔ اگر صرف اسی گروہ کی ادویات لی جائیں تو خون میں گلوکوز کی سطح ضرورت سے زیادہ نہیں گرتی تاہم جب

انہیں کسی Sulphonylurea کے ساتھ لیا جاۓ تو گلوکوز کی کمی ممکن ہے۔ایک ضمنی اثر وزن میں اضافہ ہے۔ جسم کے جن حصوں پر چربی آپ کی صحت کیلئے مضر ہے (پیٹ کے گرد(، وہاں

سے چربی ہٹ کر دوسرے حصوں میں چلی جاتی ہے جیسے رانوں کے اوپری حصے میں۔ چاہے آپ اپنی رانوں پر چربی

بغض النظر عن الدواء الذي وصفھ طبیبك، تأكد من أنك تستخدمھ وفقا للتعلیمات

2* زیادہ دیر تک خارج ہونے والی 3

Page 3: 25 medication 2010_urdu_web

بغض النظر عن الدواء الذي وصفھ طبیبك، تأكد من أنك تستخدمھ وفقا للتعلیمات

ٹائپ 2 ذیابیطس کیلئے ادویات سے عالج

کو بھی ناپسند کریں، یہ آپ کی صحت کیلئے اتنی نقصان دہ نہیں ہے۔ایک اور ضمنی اثر جسم میں پانی اکٹھا ہونا ہے اور بالعموم ان لوگوں کو Glitazones استعمال نہیں کرنی چاہیئں جن کا دل

ناکافی خون پمپ کرتا ہو۔ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں کہ آیا یہ ادویات آپ کیلئے ٹھیک ہیں یا نہیں۔اگر جگر کی بیماری ہو تو یہ ادویات نہیں لینی چاہیئں۔ یہ ادویات ان عورتوں کو نہیں لینی چاہیئں جو حاملہ ہوں یا دودھ پالتی ہوں۔ مشورہ دیا جاتا ہے کہ ان گولیوں سے عالج کی صورت میں جگر کا فعل باقاعدگی سے چیک کرایا جاۓ، خاص طور پر

عالج کے پہلے سال میں۔ آپ کے ڈاکٹر کو عالج شروع کراتے ہوۓ آپ کے ساتھ اس معاملے پر بات کرنے کی ضرورت ہو گی۔

* PBS فہرست میں Glitazones کا اندارجاس وقت Avandia صرف Metformin اور Sulphonylurea میں سے کسی ایک کےساتھ دوہرے عالج کے طور

پر تجویز کی جاتی ہے۔ یہ انسولین کے ساتھ استعمال کرنے کیلئے درج نہیں کی گئ ہے۔اس وقت Actos صرف Metformin اور/یا کسی Sulphonylurea کےساتھ تجویز کی جا سکتی ہے اور جب ذکر

کیا گیا ہو تو انسولین کے ساتھ۔

Meglitinides .4برانڈ کا نام کیمیائی نام

novonorm RePAGliniDeMeglitinides کے بارے میں یاد رکھنے کی باتیں

اس وقت novonorm صرف پرائیویٹ نسخے پر دستیاب ہے۔ اپنی فارمیسی سے قیمت پتہ کریں۔ یہ ادویات لبلبے کو زیادہ انسولین خارج کرنے کی تحریک دے کر خون میں گلوکوز گھٹاتی ہیں اگرچہ ان کا

Sulphonylureas کے ساتھ کیمیاوی تعلق نہیں ہے۔یہ ادویات جلد اثر کرتی ہیں اور زیادہ دیر نہیں چلتیں لہذا ہر کھانے سے پہلے ایک گولی لے کر انسولین بڑھائی جاتی

ہے تاکہ کھانے کے اثر سے نبٹا جا سکے۔ یہ ادویات ان لوگوں کیلئے سہولت کا ذریعہ ہیں جو درست اوقات پر کھانا نہیں کھاتے جیسے: شفٹ پر کام کرنے والے لوگ۔

ان ادویات کے نتیجے میں ہائپو گالیسیمیا ہو سکتا ہے۔ اپنے ڈاکٹر یا ڈائبیٹیز ایجوکیٹر سے اس بارے میں ضرور بات کریں اور ہائپو گالیسیمیا اور ذیابیطس کے عنوان سے معلوماتی پرچہ مالحظہ کریں۔

خون میں گلوکوز کی کمی کے عالوہ کوئی ضمنی اثرات عام نہیں ہیں تاہم پیٹ کی خرابی اور جگر کے فعل کے ٹیسٹوں کے ابنارمل نتائج ضمنی اثرات میں شامل ہو سکتے ہیں۔

یہ ادویات ان عورتوں کو نہیں لینی چاہیئں جو حاملہ ہوں یا دودھ پالتی ہوں۔ Alpha glucosidase inhibitors .5

برانڈ کا نام کیمیائی نام Glucobay AcARboSe

alpha glucosidase inhibitors کے بارے میں یاد رکھنے کی باتیںیہ ادویات ہاضمے کو سست کرنے اور بعض غذائی کاربوہائیڈریٹس کو پیٹ (آنتوں( میں جذب ہونے میں مدد دیتی

ہیں۔ اگر صرف یہی ادویات استعمال کی جا رہی ہوں تو یہ ہائپو گالیسیمیا کا سبب نہیں بنتیں۔اگر آپ کو ذیابیطس کی کوئی اور گولی لینے کی وجہ سے ہائپو گالیسیمیا ہو جاۓ تو اس کا عالج خالص گلوکوز

سے کرنا ضروری ہے جیسے گلوکوز کی گولیاں، جیل یا lucozade۔ کاربوہائیڈریٹ (نشاستے دار غذا( کی دوسری قسموں کا انجذاب Glucobay کی وجہ سے متاثر ہو سکتا ہے۔

ضمنی اثرات میں پیٹ میں ہوا، اپھارہ اور دست شامل ہیں۔ ان ادویات کو تھوڑی ڈوز سے شروع کرنا ضروری ہے اور ڈوز آہستہ آہستہ بڑھائی جاتی ہے تاکہ ضمنی اثرات کم رہیں۔ انہیں کھانے سے عین پہلے لینا ضروری ہے۔ یہ ادویات ان عورتوں کو نہیں لینی چاہیئں جو حاملہ ہوں یا دودھ پالتی ہوں۔

DPP-4 inhibitors .6برانڈ کا نام کیمیائی نام Januvia SitAGliPtin

چھپائی کے وقت *3

Page 4: 25 medication 2010_urdu_web

Galvus VilDAGliPtinDPP-4 inhibitors کے بارے میں یاد رکھنے کی باتیں

یہ ادویات خون میں گلوکوز بڑھنے پر اسے کم کرنے کیلئے جسم کی اپنی صالحیت میں اضافہ کرتی ہیں۔ یہ ادویات DPP-4 نامی انزائم کو روک کراثر کرتی ہیں لہذا ایکٹو incretin ہارمونز کی سطح بلند ہو جاتی ہے جو

انسولین کا اخراج بڑھا کر اور گلوکاگون (Glucagon( کا اخراج گھٹا کر خون میں گلوکوز کی سطح کم کرتے ہیں۔DPP-4 inhibitors ادویات صرف تب اثر کرتی ہیں جب آپ کے خون میں گلوکوز کی سطح بلند ہو اس لیے آپ کو

ہائپو گالیسیمیا ہونے کا امکان نہیں ہوتا، سواۓ اس صورت کے جب آپ ساتھ کوئی Sulphonylurea بھی لے رہے ہوں (صفحہ 2 دیکھیں(۔ ان دو قسموں کو مال کر استعمال کرنے پر ہائپو گالیسیمیا کا امکان بڑھ سکتا ہے لہذا ممکن

ہے آپ کا ڈاکٹر Sulphonylurea کی ڈوز گھٹانے پر غور کرے۔اس وقت Sitagliptin اس صورت میں تجویز کی جاتی ہے جب صحت بخش خوراک/باقاعدہ ورزش کے ساتھ ساتھ

کوئی اور واحد گولی خون میں گلوکوز کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے کافی نہ پائی جاۓ – اور مریض ایک اور گولی کا اضافہ برداشت نہ کر سکتا ہو۔

DPP-4 inhibitors کو Metformin یا کسی Sulphonylurea میں سے کسی ایک کے ساتھ استعمال کرنا چاہیئے۔ nasopharyngitis کے ضمنی اثرات میں نظام تنّفس کے اوپری حصوں کی عالمات، سر درد اور Sitagliptin

(ناک کی سوزش اور زکام( شامل ہیں۔Vildagliptin کے ضمنی اثرات میں ہاتھوں یا پیروں کی سوجن، تیزابیت، وزن بڑھنا یا کھجلی کے ساتھ سرخی/

دانے شامل ہو سکتے ہیں۔Sitagliptin بالعموم وزن پر کوئی اثر نہیں کرتی اس لیے آپ کا وزن بڑھنے کا امکان نہیں ہے بشرطیکہ آپ ساتھ

کوئی اور ایسی دوا نہ لے رہے ہوں جو وزن بڑھاتی ہے۔ Janumet کہتے ہیں۔ چونکہ Janumet ایک مخصوص مقّررہ ڈوز کے کامبی نیشن میں دستیاب ہے جسے Sitagliptin

میں Metformin شامل ہوتی ہے، اسے دن میں دو مرتبہ کھانے کے ساتھ یا کھانے کے بعد لینا ضروری ہے۔DPP-4 inhibitors حاملہ یا دودھ پالنے والی عورتوں کو نہیں لینی چاہیئں نیز 18 سال سے کم عمر کے افراد کو

بھی نہیں لینی چاہیئں۔اگر آپ کو گردے کی درمیانی یا شدید بیماری الحق ہے تو آپ کا ڈاکٹر آپ کیلئے ڈوز گھٹا سکتا ہے۔

Incretin mimetics .7برانڈ کا نام کیمیائی نام

byetta eXenAtiDeincretin mimetics کے بارے میں یاد رکھنے کی باتیں

اس وقت byetta صرف Metformin یا کسی Sulphonylurea یا ان دونوں کی زیادہ سے زیادہ سے ڈوز کے ساتھ تجویز کی جاتی ہے، اور جب aHbA1c%7 سے زیادہ ہو۔

’incretin hormones‘انجیکشن کے ذریعے دی جانے والی ادویات ہیں۔ یہ جسم کے اپنے incretin mimeticsکے اثرات کی نقالی کرتی ہیں جو کھانا کھانے کے بعد خون میں گلوکوز کی سطح کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

exenatide اس طرح خون میں گلوکوز کی سطح گھٹانے کیلئے مدد کرتی ہے: لبلبے کو زیادہ انسولین خارج کرنے کی تحریک دے کر <کھانا کھانے کے بعد لبلبے سے خارج ہونے والے گلوکاگون کی مقدار کم کر کے۔ Glucagon ایک ہارمون ہے جو <

انسولین کا الٹ اثر رکھتا ہے یعنی اس سے خون میں گلوکوز کی سطح بڑھ جاتی ہےخوراک کے معدے سے گزر کر آنتوں میں پہنچنے کی رفتار سست کر کے تاکہ خوراک جذب ہونے میں زیادہ دیر <

لگے اور یکساں رفتار سے انجذاب ہوکھانے کے بعد پیٹ بھرا ہونے کا احساس بڑھا کر <

exenatide ان لوگوں کیلئے انسولین کا متبادل نہیں ہے جنہیں ذیابیطس کے عالج کیلئے انسولین کی ضرورت ہو exenatide سے آپ کی بھوک کم ہو سکتی ہے لہذا آپ کے کھانے کی مقدار اور وزن میں کمی ہو سکتی ہے exenatide کا انجیکشن ران، پیٹ یا اوپری بازو پر جلد میں (زیریں تہ میں( لگایا جاتا ہے۔ یہ ایک مقرّرہ ڈوز کے

ساتھ پہلے سے بھرے ہوۓ پین میں ملتی ہے (سب لوکوں کیلئے یکساں ڈوز ہے( جو 1 مہینے کے انجیکشنوں کیلئے کافی ہوتی ہے

3

ٹائپ 2 ذیابیطس کیلئے ادویات سے عالج

اگلے صفحے پر جاری ہے ۔ ۔ ۔ 4

Page 5: 25 medication 2010_urdu_web

بالعموم دن میں دو مرتبہ کھانے کے وقت سے قبل ایک گھنٹے کے اندر انجیکشن لگایا جاتا ہے اسے Metformin یا Sulphonylurea یا ان دونوں کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے Metformin کے ساتھ لینے پر exenatide بالعموم خون میں گلوکوز کی سطح ضرورت سے زیادہ گرنے کا سبب

نہیں بنتی تاہم Sulphonylurea (صفحہ 2 دیکھیں( کے ساتھ لینے پر ایسا ہو سکتا ہےضمنی اثرات میں متلی، قے اور دست شامل ہیں exenatide ان لوگوں کیلئے تجویز نہیں کی جاتی جنہیں معدے یا آنتوں کی شدید بیماری یا گردے کی شدید بیماری ہو کچھ لوگوں کو الرجک ری ایکشن ہو سکتا ہے exenatide حمل کے دوران استعمال نہیں کرنی چاہیئے اور یہ معلوم نہیں ہے کہ آیا یہ ماں کے دودھ کے ذریعے

بچے تک پہنچتی ہے exenatide معدہ خالی ہونے کی رفتار آہستہ کر دیتی ہے اور بعض ادویات پر اثرانداز ہو سکتی ہے جنہیں جلد

معدے سے گزرنے کی ضرورت ہو

مال کر دی جانے والی ادویاتممکن ہے کسی مرحلے پر آپ کا ڈاکٹر دو بلکہ تین قسموں کی گولیاں مال کر دینے کا فیصلہ کرے تاکہ آپ کے خون

میں گلوکوز کی سطح پر ادویات کا اثر برقرار رہے۔ مثال کے طور پر Metformin کے ساتھ Sulphonylurea گروہ کی کوئی دوا دینا عام ہے۔

دو علیحدہ گولیاں کھانے کی بجاۓ ایک اور حل دستیاب ہے یعنی اس وقت دو مصنوعات ایسی ہیں جن میں ایک ہی گولی میں دو طرح کی ادویات ملی ہوتی ہیں:

برانڈ کا نام کیمیائی نام Glucovance MetFoRMin/GlibenclAMiDeAvandamet RoSiGlitAzone/MetFoRMin

Janumet SitAGliPtin/MetFoRMinمال کر دی جانے والی ادویات کے بارے میں یاد رکھنے کی باتیں

ہر دوا کے بارے میں ‘یاد رکھنے کی باتیں’ پڑھیں:biguanides (صفحہ 1( اور Sulphonylureas (صفحہ 2( دیکھیں GlucovanceGlitazones (صفحہ 2( اور biguanides (صفحہ 1( دیکھیں AvandametDPP-4 inhibitors (صفحہ 4( اور biguanides (صفحہ 1( دیکھیں۔ Janumet

دیگردو دوسری ادویات orlistat )Xenical®( اور Sibutramine )Reductil®( ذیابیطس کیلئے مخصوص نہیں ہیں لیکن

یہ وزن کم کرنے میں مدد کیلئے استعمال کی جاتی ہیں۔ تاہم ان سے خون میں گلوکوز کی ٹیسٹنگ کا نتیجہ متاثر ہو سکتا ہے اور ہائپو گالیسیمیا واقع ہو سکتا ہے۔ اگر یہ ذیابیطس کی دوسری ادویات یا انسولین کے ساتھ لی جا رہی ہوں تو ڈوز گھٹانے

کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ Xenical® آنتوں میں جذب ہونے والی غذائی چکنائی کی مقدار گھٹاتی ہے۔ بعض دفعہ اس سے لوگوں کو اپنے کھانے پینے کا انداز بدلنے اور کم چکنائی والی خوراک کھانے کیلئے ترغیب مل سکتی ہے۔ اگر آپ ضرورت

®Reductil سے زیادہ چکنائی کھاتے ہوں تو پیٹ میں ہوا، دست اور تیل والے پاخانے جیسے ضمنی اثرات پیش آ سکتے ہیں۔سے وزن کم کرنے میں اس طرح مدد ملتی ہے کہ کم کھانے کے باوجود آپ کو پیٹ بھرا ہونے کا احساس ہوتا ہے۔ چونکہ وزن گھٹانے والی یہ دو ادویات صرف بعض لوگوں کیلئے مناسب ہیں، اپنے ڈاکٹر سے ان کے بارے میں بات کریں۔ آپ کا

ڈاکٹر غور کر کے آپ کیلئے وہ گولی یا مال کر دینے کیلئے گولیاں چنے گا جو آپ کیلئے بہترین ہوں۔

کیا کسی وقت میرے لیے انسولین شروع کرنا ضروری ہو جاۓ گا؟ٹائپ 2 ذیابیطس ایک بڑھتی جانے والی بیماری ہے جس میں انسولین کی پیداوار وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جاتی ہے۔

اوپر مذکورہ خون میں گلوکوز کم کرنے والے تمام عالجوں کے مؤثر ہونے کیلئے کافی انسولین مہیا ہونا ضروری ہے۔ جب

ٹائپ 2 ذیابیطس کیلئے ادویات سے عالج

5

.Health professionals:For bulk copies of this resource, contact Diabetes Australia in your State/Territory

نظر ثانی شدہ اگست 2010 ذیابیطس سے متعلق معلوماتی سلسلہ، Diabetes Australia کی سٹیٹ/ٹیریٹری کی تنظیموں کی جانب سے – کاپی رائٹ© 2010

Page 6: 25 medication 2010_urdu_web

ذیابیطس میں مبتال کسی شخص کا اپنا جسم کافی انسولین نہ بنا رہا ہو تو اسے اپنے خون میں گلوکوز کی سطح کو قابو میں رکھنے کیلئے انسولین سے عالج کی ضرورت ہو گی۔ اس کا موقع بہت جلد آ سکتا ہے لیکن ٪50 کے قریب لوگوں کیلئے

اکثر تشخیص ہونے کے بعد 10 سال کے اندر کسی وقت انسولین سے عالج ضروری ہو جاتا ہے۔ بعض اوقات لوگ انسولین لینے کے ساتھ ساتھ اپنی کچھ یا تمام گولیاں لینا بھی جاری رکھتے ہیں۔ انسولین بہت محفوظ ہے اور حاملہ عورتیں اور دودھ

پالنے والی مائیں اسے استعمال کر سکتی ہیں۔ یہ ذیابیطس میں مبتال لوگوں کے عالج کیلئے ایک الزمی دوا ہے اور جب خون میں گلوکوز کی سطح کنٹرول کرنے کیلئے اسے درست طور پر استعمال کیا جاۓ تو یہ ذیابیطس کی پیچیدگیوں کا خطرہ کم

کرنے میں معاون ہو سکتی ہے۔

دیگر معلومات اگر آپ شراب پیتے ہیں تو اپنے ڈاکٹر کو بتائیں کیونکہ شراب کی وجہ سے ادویات کا فعل متاثر ہو سکتا ہے۔ شراب

ہائپو گالیسیمیا کی عالمات پر بھی پردہ ڈال سکتی ہے۔مزید معلومات کیلئے 763 888 1300 پر Medicine info line کو فون کریں یا www.pbs.gov.au پر صارفین

کیلئے سیکشن دیکھیں۔

ٹائپ 2 ذیابیطس کیلئے ادویات سے عالج

سٹیٹ اور ٹیریٹری کی ذیابیطس تنظیموں کی جانب سے تعلیمی پروگراموں میں معاون

کیا آپ آسٹریلیا کی سربرآوردہ ذیابیطس تنظیم میں شامل ہونا پسند کریں گے؟< بچوں کیلئے خدمات < مفت رسالے < غذائی خدمات

< حمایتی گروپ < مصنوعات پر رعایت < تعلیمی مواد

مزید معلومات کیلئے 588 136 1300 پر فون کریں یا اپنی سٹیٹ/ٹیریٹری کی تنظیم کا ویب سائیٹ دیکھیں: ACT www.diabetes-act.com.au NSW www.australiandiabetescouncil.comNT www.healthylivingnt.org.au QLD www.diabetesqueensland.org.auSA www.diabetessa.com.au TAS www.diabetestas.com.auVIC www.diabetesvic.org.au WA www.diabeteswa.com.au

ذیابیطس کے بارے میں اس معلوماتی پرچے کے ڈیزائن، مواد اور تیاری کا اہتمام انہوں نے کیا:

NSW Australian Diabetes council > ACT Diabetes Act > QLD Diabetes Australia – Queensland > NT Healthy living nt >

TAS Diabetes tasmania > SA Diabetes SA > WA Diabetes WA > VIC Diabetes Australia – Vic >

اس معلوماتی پرچے کے اصل طّبی اور تعلیمی مواد پر Diabetes Australia ltd کی ہیلتھ کیئر اینڈ ایجوکیشن کمیٹی نے نظر ثانی کی ہے۔ اس اشاعت کی اصل کی فوٹو کاپی کرنے کی اجازت صرف تعلیمی مقاصد کیلئے دی جاتی ہے۔ کسی تیسرے فریق کی جانب سے کسی بھی دوسری شکل میں دوبارہ تیاری یا اشاعت ممنوع ہے۔ اس معلوماتی پرچے سے متعلق کسی بھی معاملے پر بات کرنے کیلئے براہ مہربانی national Publications سے [email protected] یا فون نمبر1951 9527 02 پر رابطہ کریں۔

.Health professionals:For bulk copies of this resource, contact Diabetes Australia in your State/Territory

نظر ثانی شدہ اگست 2010 ذیابیطس سے متعلق معلوماتی سلسلہ، Diabetes Australia کی سٹیٹ/ٹیریٹری کی تنظیموں کی جانب سے – کاپی رائٹ© 2010