Mushke gazalan by Dr. Tabish Mehdi

Preview:

DESCRIPTION

ڈاکٹر تابش مہدی کا تعارف یوں تو اسلام پسند اور راسخ العقیدہ نعت گو شاعر کی حیثیت سے ہے، لیکن علم وادب کی دنیا میں وہ نقّاد، ادیب اور تذکرہ نویس کی حیثیت سے بھی اپنی پہچان رکھتے ہیں۔ ان کی تصانیف اردو تنقید کا سفر، نقدِ غزل، تنقیدو ترسیل، شفیق جون پوری: ایک مطالعہ، جہاں اردو زبان وادب میں ان کے بلند مقام اور مرتبے پر دلالت کرتی ہیں، وہیں سنت و بدعت کی کش مکش، کیسے کیسے لوگ تھے؟ اور تبلیغی نصاب- ایک مطالعہ جیسی کتابیں اسلامیات پر ان کی ماہرانہ دست رس کا ثبوت پیش کرتی ہیں۔ یہ مجموعہ کلام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ تصوف کاموضوع اس کے حامیوں اور مخالفوں کے درمیان ہمیشہ زیربحث رہا ہے۔ کچھ لوگ اسے عجم کی پیداوار قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اسلام سے اس کا دور کا بھی رشتہ نہیں ہے، تو کچھ لوگ تزکیۂ نفس اور اصلاح باطن کے لیے مروّجہ اشغال تصوف میں انہماک کو لازمی قرار دیتے ہیں۔ جب کہ نقطۂ اعتدال افراط و تفریط پر مبنی مذکورہ دونوں نقطہ ہائے نظر کے درمیان ہے۔ زیرِ نظر کتاب میں اسی نقطۂ اعتدال کو واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ کتاب کی ابتدا میں مصنف نے تصوف کے لغوی و اصطلاحی معانی بعض قدیم اور

Citation preview

Recommended